سب انبیاء کے سید و سرور حضورﷺ ہیں
میرے رسول میرے پیمبر حضور ﷺ ہیں
شمس الضحیٰ حضورﷺ ہیں بدر الدجیٰ
حضورﷺ
میری نظر میں نور کا پیکر حضورﷺ ہیں
لب نور جبیں نوردہن نور
نظر نور
گیسو کی چمن نور عمامے کی دمک نور
ہے خاک کا گھر خاک مگر نور کا گھر نور
سر سے لے کر پاوں تک تنویر ہی تنویر
جیسے
منہ سے بولتا قرآن وہ تفسیر ہے
سوچتی ہے دنیا مصطفے کو دیکھ کر
وہ مصور کیسا ہو گا جس کی یہ تصویر ہے
سر سے پاوں تک نور ہر سمت چھایا نور
ہے
نور کی سرکا رکا تو سب سے پہلا نور ہے
ہر ہر کنڈل کنڈل اتے عاشق دا دل ڈولے
حسن تیرے دی صفت کی آکھاں کافر کلمہ
بولے
میری نجات انکے کرم پر ہے منحصر
محشر میں مجھ غریب کے یاور حضورﷺ ہیں
مخدومِ کائنات ہیں مولائے کائنات
سچ تو یہ ہے کہ اس سے بھی بڑھ کر حضورﷺ ہیں
مظہر ہجوم غم میں نہ اتنا ملول ہو
اے بندۂ خدا، تیرے یاور حضورﷺ ہیں